آزاد کشمیر : موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں، متعدد ہلاکتیں، درجنوں افراد لاپتہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آزادکشمیر بھر میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، باغ، مظفرآباد، ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، نیلم ویلی ، کٹن ، حویلی میں بارشوں نے تباہی مچادی، تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔

شدید بارشوں کے باعث ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے دریا کے قریب رہائش رکھنے والوں کو وارننگ جاری کردی ۔نیلم اور مظفرآباد کے مضافاتی علاقوں مین کلاوڈ برسٹ ہونے کی وجہ سے دریائے نیلم میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس پر فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

فلڈ وارننگ کی وجہ سے شہری محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔دریائے نیلم کے کناروں پر جانے سے اجتناب برتا جائے۔رپورٹرزکے مطابق وادی نیلم اور مظفرآباد کے دہی علاقوں میں پے درپے کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے 7 انسانی جانوں کا ضیاع چار مکانوں سمیت درجنوں قیمتی مال مویشی ندی نالوں کی طغیانی کی نظر ہوگئے۔

نیلم ویلی دو بیلی برج گیسٹ ہاوسسز بھی پانی کی نظر ہوگئے اسی طرح حلقہ ایک مظفرآباد سرلی سچہ میں کلاوڈ برسٹ کی ذد میں آ کر درجنوں قیمتی جانور 4 قیمتی انسانی جانیں اور 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔مچھیارہ نالہ میں بھی شدید طغیانی کے باعث مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب وادی کوٹلہ کی یونین کونسل مچھیارہ میں نالے میں آنے والی شدید طغیانی نے تباہی مچا دی، جس کے باعث مچھیارہ نیشنل پارک سے گزرنے والا صادقہ پل بری طرح متاثر ہوا اور پل سے منسلک سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا۔

زمینی رابطہ منقطع ہونے سے وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کی آبائی یونین کونسل بھیڑی کا صادقہ کے مقام سے زمینی راستہ کٹ گیاہے۔

طغیانی کے باعث مچھیارہ گاؤں میں بڑے پیمانے پر زمینوں کا کٹاؤ ہوا جبکہ مچھیارہ گاؤں کو چھکڑیاں، ڈنہ، دلیاڑ، کبایا اور یونین کونسل بھیڑی سے ملانے والا واحد پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق مچھیارہ نیشنل پارک میں قیمتی جنگلات میں مسلسل کمی کے باعث ہر سال نالے میں طغیانی آتی ہے، تاہم اس بار آنے والا ریلہ شدت اور تباہی کے لحاظ سے ماضی کی تمام صورتحال سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور متبادل راستے کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ لوگوں کو مزید طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وارننگ جاری کردیمظفرآباد: دریائے نیلم میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، عوام کو دریا کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت

نو سیری ڈیم سے پانی کا اخراج 1000 کیومکس تک پہنچ گیا، مزید اضافے کا امکان ، نو سیری کے بعد دریائے نیلم میں شامل نالوں میں بھی طغیانی سے تباہی پھیل گئی۔

دریائے نیلم میں سیلابی کیفیت، قریب رہائشی خاندان متاثر ہونے کا خدشہمظفرآباد: متاثرہ خاندانوں کی منتقلی جناح پائلٹ ہائی اسکول لوئر پلیٹ اور علی اکبر اعوان ہائی اسکول چھتر میں کی جائے گی،شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم پر رابطہ کریں،۔

گنگا چوٹی باغ آزاد جموں وکشمیر اور سدھن گلی میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے جسکی وجہ سے سدھن گلی نالے میں مٹی پتھر کا طوفان چل رہا ہے ،

حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل سرلی سچہ کے گاؤں نڑیاں میں کلاؤڈ برسٹ اور چند افراد کے لاپتہ ہونے پر گاؤں کا نوجوان حکومت سے مدد طلب کر رہا ہے نوجوان کا کہنا ہے کہ جو گھر تباہ ہوا اس میں چھ افراد رہتے تھے۔دریائے پونچھ کے پانی میں اضافہ ، شہریوں سے اپیل دور رہیں ۔۔

گلگت بلتستان : تباہ کن سیلاب،بچی سمیت7 افرادلاپتہ،متعدد سیاح پھنس گئے

Scroll to Top