3 ہزار سے زائد طلباء نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر تاریخ رقم کردی

سکھر(کشمیر ڈیجیٹل) گذشتہ روز 3080 طلباء نے معرکۂ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے

کئی دنوں کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تاریخی انسانی پرچم مکمل کیا۔تقریب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور قومی یکجہتی، پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کیا گیا۔
شنِ آزادی اور حالیہ معرکۂ حق کی کامیابی کے تسلسل میں آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں ایک شاندار اور ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 3080 طلبہ و طالبات نے سبز ہلالی پرچم کی شکل میں ”ہیومن فلیگ” بنا کر سکھر کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔
یہ انسانی پرچم حب الوطنی، اتحاد اور یکجہتی کا مظہر قرار دیا گیا۔ طلبہ نے سبز و سفید لباس زیب تن کیا تھا اور کئی روز کی محنت کے بعد اس تاریخی منظر کو مکمل کیا، جبکہ فضاء “پاکستان زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

تقریب میں ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، کمشنر سکھر ڈویژن عابد قریشی، ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، سکھر آئی بی اے پبلک اسکول کے پرنسیپل ڈاکٹر علی گوھر چانگ،ٹاؤن کمیٹی نثار احمد صدیقی کے چئیرمین طارق چوہان، ٹاؤن کمیٹی مکی شاہ کے وائس چئیرمین مرتضیٰ گھانگھرو، میونسپل کمشنر علی رضا انصاری سمیت معزز افسران، اساتذہ، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں نے غیرمعمولی سرجری کے ذریعے معدے سے موبائل فون نکال لیا

Scroll to Top