انٹارکٹکا (کشمیر ڈیجیٹل) ایک پگھلتے گلیشیئر سے برطانوی محقق ڈینس ’ٹنک‘ بیل کی باقیات ملی ہیں، جو 1959 میں ایک تحقیقی مشن کے دوران برفانی دراڑ میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
برٹش انٹارکٹک سروے کے مطابق ان کے ذاتی سامان کی 200 سے زائد اشیا بھی ملی ہیں، جن میں ریڈیو، ٹارچ، اسکی پولز، چاقو اور گھڑی شامل ہیں۔ڈی این اے ٹیسٹ سے شناخت ان کے بہن بھائی کے نمونوں سے مطابقت رکھتی ہے۔
حادثے کے وقت بیل ساتھیوں کے ساتھ گلیشیئر پر تھے، جہاں وہ برفانی دراڑ کے کنارے سے گر گئے۔ رسی کے ذریعے بچانے کی کوشش بیلٹ ٹوٹنے سے ناکام ہو گئی اور خراب موسم کے باعث دوبارہ جائے حادثہ تک رسائی نہ ہو سکی۔
یہ دریافت 19 جنوری 2025 کو پولش انٹارکٹک اسٹیشن کے عملے نے کی، جسے ماہرین ایک غیر معمولی اور تاریخی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا