پاک فوج کی 2025 بھرتیاں، ملک بھر سے درخواستیں طلب

(کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج نے سال 2025 کے لیے مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے تمام شہریوں کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے امیدوار بھی درخواست دے سکیں گے۔ سرکاری اشتہار 3 اگست 2025 کو شائع ہوا، جبکہ درخواستیں یکم ستمبر سے 23 نومبر 2025 تک آن لائن یا بالمشافہ جمع کرائی جا سکیں گی۔

فوجی بھرتیوں میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)، جنرل ڈیوٹی سولجرز، ٹیکنیکل ٹریڈ سولجرز، ملٹری پولیس، ڈرائیور سولجرز، کلرکس، باورچی، سینیٹری ورکرز اور نرسنگ اسسٹنٹ سولجرز کے عہدے شامل ہیں۔

اہلیت کے معیار آسامی کے مطابق درج ذیل ہیں:

  • جنرل ڈیوٹی سولجرز: میٹرک، عمر 17.5 تا 23 سال، قد کم از کم 5 فٹ 6 انچ
  • ٹیکنیکل ٹریڈ سولجرز: میٹرک (سائنس)، عمر 17.5 تا 23 سال، قد 5 فٹ 3 انچ
  • کلرکس: ایف اے / ایف ایس سی، عمر 17.5 تا 23 سال، قد 5 فٹ 3 انچ
  • نرسنگ اسسٹنٹ سولجرز: ایف ایس سی پری میڈیکل، عمر 17.5 تا 23 سال، قد 5 فٹ 6 انچ
  • ملٹری پولیس: ایف اے / ایف ایس سی، عمر 17.5 تا 23 سال، قد 5 فٹ 8 انچ
  • ڈرائیور سولجرز: میٹرک، عمر 17.5 تا 23 سال، قد 5 فٹ 8 انچ

امیدوار پاک فوج کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا قریبی سلیکشن و بھرتی مرکز میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، جہاں ذاتی اور تعلیمی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمان کا پاکستانیوں کے لیے 11 پیشہ ورانہ شعبوں میں ورک ویزے کھولنے کا اعلان

Scroll to Top