(کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پاکستان کا 78واں یومِ آزادی روایتی اور ملی جوش و خروش سے منایا گیا۔ دن کا آغاز فجر کی نماز کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں منعقد ہوئی، جہاں صبح 7 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجایا گیا اور 8 بجے ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ میجر ناصر رفیق اور ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال نے پرچم کشائی کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
تقریب میں ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیض عالم، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری عبدالغفور جاوید ایڈووکیٹ، مئیر بلدیہ چوہدری تاج، ایکسئن پبلک ہیلتھ مرزا رضوان شبیر، ایکسئن شاہرات اشتیاق مغل، ایکسئن بلڈنگ اجمل مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب، اسٹیٹ آفیسر کے ڈی اے ملک ممتاز، ایکسئن کے ڈی اے یاسر بشیر، ڈی ای او سید جمشید بخاری، ڈی ای او سعیدہ عندلیب، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی سردار نصراللہ صادق، ڈی ایچ او شفقت حسین شاہ، مہتمم جنگلات عمران صادق ملک، ایکسئن برقیات ابصار ملک، ایس ڈی او عجب علی، چیف آفیسر بلدیہ راشد علی، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری اسحاق، حریت رہنما محمود قریشی ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، کونسلرز اور دیگر معززین شریک ہوئے۔
مرکزی تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جن میں ملہاڑ کی طالبہ ادس قریشی سمیت دیگر طالبات بھی شامل تھیں۔ صدر پریس کلب نے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے پانچ ہزار روپے انعام دیا۔ تلاوت کلام پاک حافظ سلطانیہ مسجد نے پیش کی۔
یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ان ڈور بیڈمنٹن کے مقابلے، محکمہ تعلیم کے تحت تقریری مقابلے اور محکمہ جنگلات کے تحت شجرکاری مہم منعقد ہوئی۔ ضلع کی چھ تحصیلوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ میجر ناصر رفیق نے خطاب میں پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف کشمیر بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے امید کا مرکز ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو ہدایت دی کہ بچوں کو اکابرین کی قربانیوں سے روشناس کرایا جائے۔ تقریب کے اختتام پر استحکامِ پاکستان، ملکی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔




