راولاکوٹ اسپورٹس اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی پرچم کشائی، شدید بارش کے باوجود عوام کی بھرپور شرکت

(کشمیر ڈیجیٹل)یومِ آزادی کے موقع پر راولاکوٹ اسپورٹس اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سابق صدر ریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، ضلعی انتظامیہ، اراکین اسمبلی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں شہریوں، خواتین اور اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد موجود رہی، تاہم شدید اور مسلسل بارش کے باعث تقریب کو مختصر کرنا پڑا۔ اختتامی خطاب میں سردار یعقوب خان نے آزادی کی اہمیت اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں یومِ پاکستان کی تقریبات، پرچم کشائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت

بارش کے باوجود شرکاء کے ولولے اور جذبے نے جشنِ آزادی کو یادگار بنا دیا۔

Scroll to Top