وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل)11 ہزار 500فٹ کی بلندی پر واقع خوبصورت چراگاہ ’’مال جب‘‘قدرتی حسن کا شاہکار ہے۔
نیلا آسمان، سبز گھاس کے قالین اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے اس جگہ کو جنت کا منظر دیتے ہیں۔اسی دلکش ماحول میں، 55 سالہ مقامی خانہ بدوش بزرگ، اپنی بھرپور اور سریلی آواز میں روایتی پہاڑی جِیت پیش کر رہے ہیں۔
ان کی آواز وادی کی خاموش فضا میں گونجتی ہے، جیسے پہاڑ اور درخت بھی اس دھن کے ساتھ ہم آہنگ ہو گئے ہوں۔
یہ لمحہ صرف ایک گیت نہیں، بلکہ لیپہ کی صدیوں پرانی ثقافت اور روایت کا زندہ عکس ہے
بیرون ملک مفت تعلیم کا نادر موقع،پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خبرآگئی