(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیکشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک مطلوب ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم انیق خان آزاد کشمیر پولیس کو گزشتہ ماہ درج ہونے والے قتل اور اغوا کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ وہ ضلع کوٹلی، آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اور قطر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری معمول کے امیگریشن چیک کے دوران عمل میں آئی، جس کے نتیجے میں سنگین جرائم میں ملوث شخص کے فرار کو روکا گیا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں جشنِ آزادی کے موقع پر بین الجامعات تقریری مقابلہ