معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات آج سےشروع ہوں گی

(کشمیر ڈیجیٹل)معرکہ حق اور یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

آج رات 8 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوگی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود ہوں گے۔ تقریب میں جے ایف-17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ، ملی نغموں کی پیشکش اور میوزیکل شو بھی شامل ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی ملک کی تمام اہم سیاسی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ جشنِ آزادی کو شایانِ شان اور پروقار انداز میں منایا جائے گا۔ جماعتوں کے قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر فضول خرچی سے گریز کریں اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو دیں تاکہ وہ بھی جشنِ آزادی کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد