بیڈ گورننس کی وجہ سے نوجوانوں کا اس حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے: غلام اللہ اعوان کی حکومت پر تنقید

(کشمیر ڈیجیٹل) سینئر تجزیہ کار غلام اللہ اعوان نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیڈ گورننس کے باعث نوجوانوں کا اس حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ان کے مطابق ریاست اب ماں کم اور سوتیلی ماں زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر عوام اپنے مسائل حکومت اور وزراء کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ ان کا حل نکل سکے، لیکن ہمارے ہاں لوگ اپنے مسائل پریشر گروپس جیسے عوامی جوائنٹ ایشن کمیٹی کے سامنے رکھنے پر مجبور ہیں۔ موجودہ حکومت کی بدانتظامی نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

غلام اللہ اعوان کے مطابق موجودہ حکومت کے تین بجٹ آ چکے ہیں لیکن نوجوانوں کے لیے کسی بجٹ میں بھی کوئی خاطر خواہ منصوبہ شامل نہیں کیا گیا۔ نوجوانوں کو نہ روزگار ملا، نہ ترقی کے مواقع۔ حکومت نے بظاہر ایک ارب روپے کا پروگرام بلا سود قرضوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن آج تک اس حوالے سے کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو جوڑنے والی شاہراہ کا کام تیزی سے جاری ہے

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت دستخط ہوگا جب موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل کر لے گی۔

 

Scroll to Top