16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

(کشمیر ڈیجیٹل/مہوش قماس) ملک میں 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ 11 روز کے دوران پٹرولیم خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 5 ڈالر 71 سینٹ کم ہو کر 69.26 ڈالر سے 63.48 ڈالر پر آگئی، جبکہ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی اور یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 15 اگست کو کیا جائے گا، جب اوگرا کی جانب سے حتمی ورکنگ وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، اور وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت مخالف احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

Scroll to Top