dr mushtaq

کارکن انتخابی مہم کا آغاز کریں،نااہل حکمرانوں کو الیکشن میں گھر بھیج دینگے،ڈاکٹر مشتاق

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی تائید سے 77برسوں سے باریاں لگانے والی پارٹیوں اور نااہل قیادت کو آمدہ انتخابات میں آرام کے لیے گھر بھیجے گی۔کارکن انتخابی مہم کاآغاز کریں۔

جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیراہتمام دو رزہ پرواز کیمپ میں شریک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ریاست کے ہر شہری کو تعلیم اور صحت مفت فراہم کرے گی۔

بڑی بڑی بیماریوں کااعلاج جماعت اسلامی ہر شہری کو مفت فراہم کرے گی شہری کی زندگی بچانے کے لیے بیرون ملک بھی علاج کی ضرورت ہوئی تو جماعت اسلامی سہولت فراہم کر ے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر زندہ ، مودی کے دن گنے جاچکے ہیں،مسلم ممالک کمزور پالیسیاں ترک کریں ، ڈاکٹر مشتاق خان

جماعت اسلامی بھمبر سے نیلم اور گلگت سے شکرتک ہر حلقہ انتخات میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔

ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کی جائے،جماعت اسلامی کے 23سو اراکین جنرل کونسل اور 50ہزار ممبران انتخابی مہم شروع کریں،یہ سال انتخابات کا ہے۔

جماعت اسلامی سود کی لعنت کوختم کرے گی اور اسلام کاعادالانہ نظام لائے گی،عوام کو سماجی انصاف فراہم کریںگے رشوت اور پرچی سٹم کا خاتمہ کریںگے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون کی کھلی خلاف ورزی، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت انوارالحق کی انتخابی مہم چلانے لگے

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر نوجوانوں کو روزگاردیںگے،ایک لاکھ نوجوانوں کو بنو قابل کی طرز پر ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے۔

نوجوان جماعت اسلامی کاحصہ بنیں،باقی پارٹیوں میں موروثیت ہے کسی سیاسی کارکن کے لیے وہاں کوئی جگہ نہیں ہے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے۔

Scroll to Top