(کشمیر ڈیجیٹل) خان پور دبن کے قریب اپر میرا میں بارات سے واپسی پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں۔