اسلام آباد ایئرپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایئرپورٹ کو 8 دن کے لیے بند کرنے کی خبریں درست نہیں ۔
ترجمان کے مطابق یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل کے باعث صرف مخصوص دنوں اور اوقات میں پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ترجمان آر ایس ایس یشونت شندے کے بی جے پی سےمتعلق سنسنی خیز انکشافات
ترجمان کا کہنا ہے کہ 11 سے 14 اگست تک روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پروازیں بند رہیں گی جبکہ 11 سے 13 اگست تک شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بھی آمد و رفت معطل رہے گی ۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان مختصر وقفوں کے علاوہ تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی ۔