سینکڑوں کارکنان

آزاد کشمیر: حلقہ نمبر 1 ،پیپلز پارٹی و پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، سینکڑوں کارکنان (ن)لیگ میں شامل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )حلقہ نمبر ایک کا پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پر تگڑا سیاسی وار ، سینکڑوں کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن و سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کی ہاتھ پر بیعت کر لی ۔ کہوڑی کے مقام پر بڑا سیاسی اجتماع عوامی ریفرنڈم میں تبدیل ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  دریائے نیلم کے کنارے پرواقع کہوڑی پارک میں مسلم لیگ ن کے جلسہ میں میاں محمد نواز شریف زندہ باد ۔ مریم نواز زندہ باد اور شاہ غلام قادر کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن راجہ فراز عارف نے کہاکہ  مسلم لیگ ن کارکنوں کی جماعت ہے جس میں کارکن کی بات اور تجویز کو اہمیت دی جاتی ہے آج ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنان کی بدولت الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ :ن لیگ ، پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا، درجنوں افراد دیوان علی چغتائی کے قافلے میں شامل

2026 میں ہونے والے الیکشن میں آپ لوگوں کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر حکومت دوتہائی اکثریت سے بنائیں گے ۔ آنے والا وقت خطے بھر میں ن لیگ کا ہو گا۔ صدر جماعت شاہ غلام قادر کی مثبت پالیسیوں نے آج آزاد جموں و کشمیر ن لیگ کو ناقابل شکست جماعت بنا دیا ہے ۔

جس طرح مرکز اور پنجاب میں ن لیگ تعمیر وترقی کے کام کروا رہی  ہےاسی طرح آزاد کشمیر میں بھی آنے والے دور میں تعمیر وترقی کا جال بچھایا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ ایک کے عوام کی  انشاءاللہ احساس محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔

Scroll to Top