RAHOL GANDHI

نریندرمودی کیسے دھاندلی کرکے وزیراعظم بنے؟راہول گاندھی ثبوت سامنے لے آئے

نئی دہلی:بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نےالزام عائد کیا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے۔

راہول گاندھی عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت سامنے لے آئے اور کہاکہ انتخابات میں عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے جبکہ جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیاگیا۔

راہول گاندھی نےکہاکہ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا، کم سےکم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:،مودی نے معیشت تباہ کردی، راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بیان کی حمایت کردی

انہوں نے بتایا کہ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔

راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن جو کررہا ہے وہ غداری ہے، انہوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، راہول گاندھی نے مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا

یاد رہےکہ لوک سبھا میں 543 کے ایوان میں حکومتی جماعت بی جے پی کی سربراہی میں قائم اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے مجموعی طور پر 293 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اپوزیشن اور اتحادیوں کے پاس 234 نشستیں ہیں۔

Scroll to Top