چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سیدکو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا

برسلز:چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کو بلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ان کی کشمیر پر گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ایک تعریفی سند پیش کی ہے۔

علی رضا سید کو یہ تعریفی سرٹیفکیٹ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان بلجیم میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران دیا گیا۔

سفیر پاکستان نے خصوصی تعریفی سند چیئرمین کشمیرکونسل ای یو کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے خاص طور کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں یورپ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خدمات قابل ستائش اور قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری اسیران کی رہائی کیلئے کشمیر کونسل ای یو کا یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ

اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پیرس میں بھی پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام 5 اگست “یومِ استحصالِ کشمیر” کی تقریب سے خطاب کیا اور جرمنی میں سفارتخانہ پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے ویبینار میں شرکت کی۔

پیرس میں تقریب کے دوران چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے فرانس کے لیے پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرا بلوچ کے ساتھ کشمیرکے بارے میں بات چیت کی۔

علی رضا سید نے اپنی گفتگو کے دوران بھارت کے یکطرفہ اقدامات (آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے) کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی طرف توجہ دلائی۔

Scroll to Top