وفاقی محتسب کے آزادکشمیر میں ریجنل ڈائریکٹر منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب آزادکشمیر میں صرف وفاقی اداروں میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی ، بدانتظامی ہو یا ناانصافی کیخلاف عوام کی شکایات کا ازالہ کررہے ہیں، آزادکشمیر کے کسی بھی محکمے سے ہمارا تعلق نہیں
کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ریجنل محتسب منصور قادر ڈار نے کہا کہ ہم صرف وفاقی اداروں سے متعلق ہی شکایات کا ازالہ کریں گے،وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے آزادکشمیر کے عوام کو دہلیر پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریجنل دفتر قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام ہمیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، پاسپورٹ آفس، نادرا آفس، انشورنس کمپنیاں، نینشل بینک، پی ٹی اے ودیگر وفاقی اداروں سے متعلق شکایات کا اندراج کرا سکتے ہیں، ہم45 سے60 دن میں بلا معاوضہ شکایت کا ازالہ کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر،زلزلہ متاثرہ 1100تعلیمی ادارے عمارتوں سے محروم،ڈھائی لاکھ طلبہ کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بی آئی ایس پی سے متعلق بہت شکایات ہیں، مستحق لوگوں کو کوئی بھی عمر پر بھیج دے تو ان کا نام لسٹ سے کاٹ دیا جاتا ہے،عدالتوں میں زیر کار کیسز، دفاع اور خارجہ سے متعلق کیسز کو بھی ہم نہیں دیکھتے، ہمیں سادہ کاغذکے علاوہ آن لائن بھی ہمیں درخواست دی جا سکتی ہے اور فون پر بھی ہم شکایات کا اندراج کرتے ییں لیکن اس سے قبل ایک بار محکمے کو بھی اس شکایت سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریجنل دفتر اگست 2024میں فعال ہوا، ہمارے پاس 641 درخواستیں آئین جن میں سے ہم نے 415 کا ازالہ کردیا ہے،ہم کسی محکمے کی پالیسی کو نہہں چھیڑتے لیکن ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔موبائل فون کی ناقص سروس کیخلاف بھی لوگ ہمیں شکایات کا اندراج کراسکتے ہیں۔