چناری پولیس کی کامیاب کارروائی، بے گناہ افراد کو پھنسانے والا سازشی گرفتار

چناری (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) تھانہ چناری پولیس کو ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک شخص کار میں منشیات لے جا رہا ہے۔ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چناری راجہ تحسین قیوم نے نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔

ابتدائی تفتیش میں گاڑی کے ڈرائیور نے منشیات رکھنے سے انکار کیا اور حلفاً کہا کہ اُسے اس بارے میں کوئی علم نہیں۔ بعد ازاں نامعلوم نمبر سے مزید معلومات حاصل کی گئیں اور گاڑی کے خفیہ خانے سے منشیات برآمد ہوئیں۔

تاہم معاملے کی مزید چھان بین پر چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ اطلاع دینے والا نامعلوم شخص خود ہی اصل مجرم نکلا جس نے مذکورہ گاڑی میں منشیات چھپا کر بے گناہ شخص کو پھسانے کی کوشش کی۔

پولیس نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے اصل ملزم قدیر احمد ولد بشیر احمد ساکنہ گڑتھامہ کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی کا مقصد بے گناہوں کو انصاف فراہم کرنا اور منشیات فروش عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری، بھارتی ، پاکستانی اور عالمی مصنفین کی تنازعہ کشمیر پرمبنی 25کتب پرپابندی عائد

Scroll to Top