خواتین ممبران اسمبلی میں خواتین کی سیٹیں بڑھانے کی خواہشمند،اہم فیصلہ کرلیا

مظفرآباد: آزادکشمیر اسمبلی کی خواتین ممبران اسمبلی خواتین نشستوں میں اضافے اورجنرل الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن وچیئرپرسن ویمن پارلیمانی کاکس محترمہ نثارہ عباسی کی زیر صدارت ویمن پارلیمانی کاکس کا ہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ویمن پارلیمانی کاکس کی ممبران وزرائےحکومت محترمہ تقدیس کوثر گیلانی، محترمہ امتیاز نسیم اور معاون خصوصی برائے وزیر اعظم آزاد کشمیرمحترمہ صبیحہ صدیق نے شرکت کی۔

اجلاس میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل ،معاشرے میں خواتین کو یکساں حقوق دلانے، خواتین کو ہراساں کرنے اور گھریلو تشدد جیسے جرائم کو کم کرنے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائمزسکوائرنیویارک میں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ، خواتین ،بچوں کی بھی شرکت

اجلاس میں خواتین میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام اور انکے سدباب کیلئے بھی تجاویز زیر بحث لائی گئیں۔

سیاست میں خواتین کی نمائندگی بڑہانے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔

خواتین ممبران نے اس موقع پر اسمبلی میں خواتین کی سیٹیں بڑھانےاور جنرل الیکشن میں خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے ذریعے تمام سیاسی جماعتوں کو پاپند کئے جانے کے اقدامات کے بارے میں کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساس، بہو کے جھگڑے ،پارلیمانی کاکس کا اہم اجلاس، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش

یا درہے کہ آزادکشمیر کے 53کے ایوان میں خواتین کیلئے5سیٹیں مختص ہیں جبکہ کسی بھی حلقہ سے کوئی بھی خاتون جیتی ہوئی نہیں ہیں۔

Scroll to Top