مظفر آباد:آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفر آباد کی جانب سے عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مہم جاری ہے۔
اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹ کے اشیائے خوردونوش کی بھاری مقدار ضبط کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہالہ ناکہ کے دوران اچار، کیچ اپ، کولڈ ڈرنکس اور دیگر ٹھنڈی بوتلوں کا بڑا اسٹاک قبضے میں لیا گیا۔ یہ
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا ایکشن،غیر رجسٹرڈ پاپڑ کی ترسیل ناکام،ضبط کرلئے گئے
تمام اشیاء بغیر رجسٹریشن اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھیں جو فوڈ سیفٹی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر ہی تمام اشیاء کے سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔
لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے تک تمام ضبط شدہ مال محفوظ تحویل میں رکھا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظفرآباد ابرار احمد میر کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور ناقص اشیاء کیخلاف ایکشن جاری رہیگا۔




