بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس بھی شامل ہیں۔
31 سال کے میجر محمد رضوان طاہر شہید کا تعلق نارووال سے تھا، 37 سال کے شہید نائیک ابنِ امین ضلع صوابی کے رہائشی تھے جبکہ 33 سال کے شہید لانس نائیک محمد یونس کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجگور میں آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 11دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید
بیان میں مزید کہا گیا کہ میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا انہوں نے ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسزبھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں حملہ کرنیوالے پاکستانی نہیں بھارتی تھے،انڈین سابق وزیرداخلہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا




