گڑھی دوپٹہ:زکریانامی بلیک میلر سے تنگ خاتون دربدر،وزیراعظم ،آئی جی سے انصاف کی اپیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل، حنا محبوب اعوان)گڑھی دوپٹہ کی رہائشی خاتون انصاف کی تلاش میں سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پہنچ گئی۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وہ رو پڑی خاتون کا کہنا ہے کہ زکریا نامی شخص سوشل میڈیا پر اس کی تصاویریں ایڈٹ کر کے شیئر کرکے بلیک میل کرتا رہا ۔یہاں تک کہ اس نے مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم نکلوالی کہ میں تمہاری تصاویر ایڈیٹ کرکے مزید سوشل میڈیا پر پوسٹ کردوں گا ۔

متاثر ہ خاتون نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اس کے شوہر نے اسے سونے کے ٹاپس بنواکردیئے تھے وہ بھی اس نے مجھ سے چھین لئے ۔ تھانہ چوکی میں شکایات درج کروانے کے باوجود تاحال پولیس ملزم کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔

گڑھی دوپٹہ کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت بلیک میلنگ کا شکار ہوئی بیٹی کی سالگرہ پر ٹینٹ سروس کا کام کرنیوالا زکریا نامی شخص گھر آیا ، میرے شوہر نے اس کے موبائل سے تصویر لیں اور پھر تین ماہ بعد اس نے مجھ سے رابطہ کرکے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور میری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیں۔

شروع شروع میں بہت خوفزدہ تھی مگر جوں جوں یہ بندہ بلیک کرتا گیا تو میں اسے خاموش رہنے کیلئے پیسے دیتی رہی ۔ تنگ آکر پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس نے بھی تاحال ملزم کیخلاف کوئی اقدام نہ اٹھایا
اٹیچ تیاری کی تصاویر لینے کیلئے نمبر دیا میرا نمبر اس کے پاس جاتے ہی اس نے بلیک میلنگ شروع کر دی اور میری تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنی شروع کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ کو 6 درخواستیں دے چکی ہوں ، کانسٹیبل بلال اور ابرار کے پاس میری تصاویر پہنچ چکی ہیں اب یہ پولیس اہلکار بھی اس ملزم کیساتھ مجھے حراساں کر رہی ہے

،ایس ایچ اور زاہد عمر نے مجھے6 روز کے اندر ملزم گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر اب جب بھی تھانے جاتی ہوں ایک پولیس اہلکار دھمکیاں دیتا ہے کہ تمہارے خلاف بھی مقدمہ درج کریں گے۔

مرکزی ایوان صحافت کے سائلین ڈیسک پر خاتون نے ریاست سے سوال کیا ہے کہ کیا میں یہاں کی شہری نہیں ہوں مجھے کب اور کون انصاف دے گا۔۔ ملزم مجھ سے بلیک میلنگ کے ذریعے سونا اور پیسے بھی لے چکا ہے لوگوں کے گھروں میں کام کرکے ملزم کو پیسے دیتی رہی ہوں۔مجھے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر خودکشی کر لوں گی

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں پی ڈبلیوڈی یونین کا احتجاج ،دھرنا دیدیا

Scroll to Top