گڑھی دوپٹہ مقامی آبادی اور مہاجرین کے مابین تدفین کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)گڑھی دوپٹہ اور کہواں والے باغ کے مقام پر مقامی آبادی اور مہاجر کیمپ کے رہائشیوں کے مابین تدفین کے معاملے پر تنازع پیدا ہو گیا۔

یہ تنازعہ اس وقت شدتِ اختیار کر گیا جس مہاجر کیمپ کی رہائشی ایک خاتون کی تدفین کیلئے قبر کھودنے کی تیاری کی جا رہی تھی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آبائی قبرستان میں گنجائش نہ ہونے کے باعث مزید تدفین ممکن نہیں رہی، جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالے اور نئے قبرستان کے لیے جگہ مختص کرے تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار تنازعات سے بچا جا سکے۔

مقامی سماجی شخصیات نے بھی معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، ریونیو حکام اور متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نئی حلقہ بندیوں کے تنازعہ نے امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

Scroll to Top