اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ جاری کر دیا ہے، جو جذبۂ حب الوطنی، قومی اتحاد اور قربانی کا دلوں کو چھو لینے والا پیغام بن گیا ہے۔
اس نغمے میں قوم کے ہر فرد کو، چاہے وہ کسان ہو، مزدور ہو یا لوہار، ملکی ترقی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں کہا گیا ہے:
’’ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے‘‘یہی قومی اتحاد کی اصل طاقت ہے۔
ملی نغمے کے بولوں میں پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو بھرپور انداز میں سمویا گیا ہے۔ دشمن کو خبردار کرتے ہوئے نغمے میں صاف پیغام دیا گیا:
’’اُٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘‘
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ نغمہ صرف ایک ترانہ نہیں بلکہ ایک احساس ہے، جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن کی محبت، اتحاد اور قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے۔ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ اس وقت قوم کے جذبے، وفاداری اور وطن سے عشق کی گونج بن چکا ہے۔