کسگمہ، بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل) شدید بارشوں کے بعد نالہ کسجمال میں طغیانی سے کسجمال روڈ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ تھاتھی تا کسجمال لنک روڈ کئی مقامات پر شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ جروال گاؤں کے سامنے سڑک مکمل طور پر کٹاؤ کا شکار ہو چکی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق، موہڑہ پہاڑیاں، کھلٹہ اور موہڑہ جنڈی کے مقام پر بھی روڈ کو شدید کٹاؤ کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو جلد ہی کسجمال کا تھاتھی بازار، تعلیمی ادارے اور دیگر اہم مقامات سے زمینی رابطہ منقطع ہو جائے گا، جس سے عوام خصوصاً طلباء و طالبات کو شدید مشکلات پیش آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کیل میں جاری، فائنل میچز 12 اور 13 اگست کو ہوں گے
اہلیانِ کسجمال نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر بحالی کے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔