راولاکوٹ: آزاد کشمیر خطہ کشمیر کے عظیم روحانی مرکز نیریاں شریف میں خواجہ پیر علاؤالدین صدیقی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سالانہ ختم شریف و روح پرور دعائیہ محفل میں ملک کے طول وعرض سے زائرین کی کیثر تعداد شریک ہوئی ۔محفل کی اختتامی دعا پیر ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی نے کروائی ۔ وی۔او آزاد کشمیر کے خوبصورت ترین علاقے نہریاں شریف تراڑ کھل میں عظیم روحانی شخصیت شیخ العالم خواجہ پیر محمد علاؤالدین صدیقی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سالانہ ختم شریف کی محفل میں آزاد کشمیر اور پاکستان سے علماء مشائخ اور کثیر تعداد میں نعت خواں حضرات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پیر محمد علاؤالدین صدیقی کی دینی و سماجی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔ قبلہ پیر صاحب نے پوری دنیا میں دین اسلام کی تبلیغ کی ہے۔ وہاں یونیورسٹیوں اور کالجوں کا قیام کرکے علم کو فروغ دیا ہے۔ نہریاں شریف میں روح پرور دعائیہ محفل کا اختتامی دعا سجادہ نشین دربار عالیہ نہریاں شریف پیر محمد ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی نے کروائی جس میں ملکی سلامتی بقا اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ہیں ۔
سرکٹ کہوٹہ تاپلندری ، ڈڈیال تا کوٹلی 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ، محکمہ برقیات کا اعلامیہ جاری