اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی

(کشمیر ڈیجیٹل)یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں نوجوانوں، طلبہ، بچوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں نعرے لگائے اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کشمیریوں پر وار تھا، دنیا خاموش کیوں ہے؟مشعال ملک کا دو ٹوک پیغام

ریلی کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کے جائز مطالبات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔

Scroll to Top