تسمیہ

تسمیہ قتل،والد کی اپیل پر آئی جی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

 مظفر آباد: کھوئی رٹہ میں معصوم تسمیہ قتل کیس میں آئی جی آزاد کشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے سینئر آفیسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

محکمہ پولیس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھوئی رٹہ کے گاؤں سید پور پیلاں کی 6سالہ بچی تسمیہ کی نعش یکم اگست کو کھیت سے ملنے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

مقدمہ کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم ممتاز شاہ نے بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

رانا عبدالجبار اسپکٹر جنرل پولیس نے واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر درج شدہ مقدمہ کی تفتیش کے لئے سینئر پولیس آفیسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی آزاد کشمیر : 6 سالہ تسمیہ کے قتل کا معمہ حل ، ملزم فیصل آباد سے گرفتار

کمیٹی واقعہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ میرٹ پر یر یکے تکمیل کرتے ہوئے اندر 07 ایام رپورٹ پیش کرے گی۔

افسران میں سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع سدھنوتی راجہ ندیم عارف ،ڈی ایس پی ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی، ڈی ایس پی بھمبرنصیر احمدشامل ہیں۔

تسمیہ کے والد نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ یہ سب کی بیٹی ہے ،قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں ، ملزمان کو بچایا جا رہا ہے، تسمیہ کاوالد محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب میں مقیم ہے۔

یاد رہے کہ تسمیہ کے قتل پر سول سوسائٹی اور اہل علاقہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی واقعہ پر لوگوں نے مذمت کی تھی۔

Scroll to Top