وزیر جنگلات کا پی آر او نہم کی طالبہ کو اغواء کرنے میں ملوث نکلا،14سال قید

مظفرآباد: وزیر جنگلات اکمل سرگالہ کے پی آر او کو جماعت نہم کی طالبہ کو اغوا کرنے پر ایڈیشنل فوجداری عدالت کے جج آفتاب طارق میر نے دفعہ 337/1 کے تحت 14سال قید اور 3لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل فوجداری عدالت کے جج آفتاب طارق میر نے نے ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے پر ملزم رفیع جو وزارت جنگلات میں پی آر بھی تھا کو سزا سنائی۔

مقدمہ جاوید احمد کی مدعیت میں درج ہوا جسکا فیصلہ پیر کو سنایا گیا ہے ، عدالت نے دو ملزمان کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس عدالت کا بڑا فیصلہ، ملزم کو 4 سال قید ایک لاکھ جرمانے کی سزا

ذرائع کے مطابق یا ملزم مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے سے قبل روپوش ہو گیا تھا جو وزیز جنگلات اکمل سرگالہ کے ہمراہ چند ماہ قبل پی آر او تعینات ہوا تھا ۔

بری ہونے والے ملزمان کی طرف سے چوہدری شوکت ایڈووکیٹ اور سردار کفایت علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ مستغیث مقدمہ کی طرف سے اے پی پی اعجاز احمد اور راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ اور دیگر نے پیروی کی۔

Scroll to Top