چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہوا تو آ ئندہ الیکشن نہیں ہونے دیں گے،عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلان

مظفرآباد:جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آ زادکشمیر کے ممبران نے کہا ہے کہ حکومت فوری چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرے، پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کے درمیان نفرت کے بیج بونے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔ ضلع باغ کی یونین کونسل جگلڑی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت نواز میر، انجم سجاد اعوان، چوہدری امتیاز اسلم ،صہیب جاوید ،ارباب ایڈووکیٹ ،سردار افتخار زمان، عمر نذیر کشمیری، عابد شاہین ،افضل کشمیری اور دیگر نے کہا کہ حکومت پراپرٹی ٹیکس میں کمی کے اعلان پر فورئ عملدرآمدیقینی بنائے۔

ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ 75 سالوں سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے بیرونِ ممالک کے دورے کئے جاتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں بتایا کیا کہ کس سے ملاقات کی، آزادکشمیراسمبلی میں جھوٹ بولا جاتا ہے۔ آزاد کشمیر میں بجلی نظام اپ گریڈ اور کشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دیا جا ئے، ہمیں عوامی حقوق کی بات کرنے کی پاداش میں سرکاری سکول کے گراؤنڈ میں پروگرام سے روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں سے زیادہ محب وطن ہیں، عوام اب ان کا ہر جگہ پیچھا کریں گے
سعودی عرب: تجارتی مقاصد کیلئے مکہ اور مدینہ کے الفاظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

Scroll to Top