اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق روانگی کے موقع پر نور خان ایئربیس پر وفاقی وزراء عطا اللہ تارڑ، ریاض حسین پیرزادہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کو پُرتپاک انداز میں رخصت کیا ۔
ایرانی صدر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے انہیں دورے کی تصویری البم بطور تحفے میں پیش کی ۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، تجارتی روابط اور علاقائی استحکام پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔ایرانی صدر کا یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔