حویلی کہوٹہ (رپورٹ ،سید سعد بخاری)سید شفقات حسین بخاری امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی کا انتخابی عمل دو سال کے لیے ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج الحمد اللہ میرا ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے اور ضلع حویلی میں تنظیمی عمل کا ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے جس طرح جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں ایک بالیدہ سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر آ ئی ہے اسی طرح حویلی میں بھی انشاء اللہ بھر پور طریقے سے اپنا ایک نمائندہ دیں گے اور گراس روٹ سے اس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے و یلج لیول سے کام کا ا ٓغا ز کر دیا ہے اور ہم نےو یلج کمیٹیاں بنانی ہیں حویلی میں 94 کمیٹیاں بنائی جا ئیں گی اس طرح ہم نے سیاسی میدان میں بھی ان کمیٹیوں کے ذریعے ایک لیزان رکھنا ہے اس موقع پر امیر ضلع حویلی نے ضلعی باڈی کا اعلان بھی کیا ۔
یہ بی پڑھیں:جماعت اسلامی آزادکشمیر کا 5اگست کو ’’ یوم تحفظ کشمیر‘‘ منانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر جس طرح منایا گیا اسی طرح آگے بھی کشمیر کے پروگرامات کریں گے کیونکہ کہ کشمیر کا مسئلہ ایسا ہے کہ اسے ثبوتاز نہیں کیا جا سکتا ہے اس لحاظ سے کشمیر کے مسئلے کو اٹھانا ہمارا مقصد اولین ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبد العزیز نے کہا کہ انشاللہ ہم عوام میں بیداری مہم کو اجاگر کریں گے ۔
اس سے پہلے جماعت اسلامی ہیلتھ ،ایجوکیشن ، صاف پانی ، ارفن سپانسرز اور ڈھیروں دیگر سیکٹر میں کام کررہی ہے اگر اقتدار میں آگئے تو انشاء اللہ جو سیکٹر رہ گئے ہیں ان پر بھی کام کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے تحت انشاء اللہ جو بھی کنڈیڈیٹ سامنے آئے گا اس کا بھر پور طریقے سے ساتھ دیں گے۔
شفقات بخاری نے کہا کہ حویلی جس طرح مسائل کا شکار ہے اپوزیشن جماعتیں چپ سادھے ہیں ایسے میں اس وقت میڈیا ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور میڈیا لائق تحسین ہے ۔