مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)میر واعظ محمد فاروق شہید میڈیکل کالج کے عارضی ملازمین نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق ،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد ،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم آزادکشمیر گڈگورننس کے دعویدار ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 20،20سال سے عارضی ملازمت کے فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کی مستقلی نہ ہوسکی ہے
ملازمین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے،کئی ملازمین ڈپریشن اور معذروی میں مبتلاء ہوچکے ہیںاور دوسری کسی جگہ نوکری کے لیے حد عمر بھی گنوا بیٹھے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے غریب چھوٹے ملازمین جن کی کوئی داد رسی کرنے والا نہیں کی آواز بلند کرنے کے لیے اسمبلی اجلاس کے دوران توجہ دلائو نوٹس پیش کریں۔
میڈیکل کالج کے عارضی ملازمین جن کی تعداد 300 میں سے 140رہ گئی ہے باقی مستقل ہونے والے کسی نہ کسی طرح اثر رسوخ کو استعمال کر کے مستقل ہوچکے تاہم جن کی کوئی سفارش نہیں وہ تاحال مستقلی کا راستہ دیکھ رہے ہیں۔
عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ 4،4،اور 6،6 ماہ تنخواہ بند رہتی ہے،1مہینہ کا راشن ادھار لینامشکل ہے تاہم 4اور 6ماہ کا راشن پورا کرنا اور بچوں کی تعلیم سمیت دیگر ضروریات پوری کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری مستقلی کے لیے اقدامات کریں اور فی الفور عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے،بصورت دیگر اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے تاکہ ہماری آواز بھی کسی کے کانوں تک پہنچ سکے۔
،مظفرآباد،زلزلے کی فالٹ لائن پر بلڈنگ کوڈز کے مغائر تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری