راولاکوٹ میں 25 اور 26 اگست کوپونچھ ایکسپو گالا ، نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع فراہم

(کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ میں 25 اور 26 اگست کو دو روزہ “پونچھ ایکسپو گالا” کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معروف کاروباری شخصیات عمران عزیز، عامر خورشید اور سلیم محمود نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ایونٹ نوجوانوں، کاروباری افراد اور تخلیقی ذہنوں کے لیے ایک اہم موقع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے ذریعے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے اسٹالز کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات عوام تک پہنچا سکیں گے، جبکہ ایک دوسرے سے سیکھنے اور تجربات کے تبادلے کا بھی موقع ملے گا۔ نمائش میں خصوصی طور پر زراعت، ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں سے وابستہ افراد کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو مؤثر طریقے سے متعارف کرا سکیں اور اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیاں کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مذاکرات طے

منتظمین کے مطابق پونچھ ڈویژن میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی بڑی نمائش ہو گی جو نہ صرف مقامی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار اور خود روزگاری کے نئے در بھی کھولے گی۔

Scroll to Top