(کشمیر ڈیجیٹل)ایران کے صدر مسعود پزشکیاں آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اس اہم دورے میں ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں جشن آزادی کے موقع پر شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال 27 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد یہ ایرانی صدر کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔