(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ میں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے روایتی شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، 60 سال سے زائد عرصے پر محیط اس روایت کو اس بار “بنیان مرصوص جشن آزادی پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ” کا عنوان دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیر حکومت چوہدری محمد رشید اور عسکری قیادت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ضلع بھر سے 20 سے زائد مایہ ناز ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہیں، جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے شوٹنگ والی بال کے شائقین بڑی تعداد میں وادی لیپہ کا رخ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئی پیوژو 2008 نئی روشنی، نیا انداز اور مزید لگژری کے ساتھ متعارف کرا دی گئی!
وادی لیپہ کے عوام ہر سال امن ہو یا جنگ، پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار اس ایونٹ کے ذریعے کرتے آ رہے ہیں۔ رواں سال بھی ٹورنامنٹ کا جوش و خروش دیدنی ہے، جو نہ صرف کھیل کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ قومی یکجہتی کی علامت بھی بن چکا ہے۔