کوٹلی پولیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور کارروائی ،13 غیر ریاستی پھیری والے گرفتار

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)کوٹلی پولیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز، تھلیر کالونی پل پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران 13 غیر ریاستی پھیری والوں کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر چھ موٹر سائیکلیں بھی مالِ سمیت ضبط کر لی گئیں۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری مہدی خان امرا کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔

جبکہ اے ایس آئی سردار شجاعت، اے ایس آئی احسن چوہدری، تفتیشی افسران سردار شہزاد اور فرخ جاوید سمیت دیگر نفری نے بھرپور حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور تمام افراد کو تھانہ سٹی منتقل کیا گیا ہے۔ عوامی سطح پر اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

شہریوں نے ایس ایچ او چوہدری مہدی خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں امن و امان کی بحالی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے نہایت ضروری ہیں۔

عوامی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں۔ کوٹلی پولیس کی یہ بروقت کارروائی قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کی جانب ایک مثبت قدم ہے

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے معلمین القرآن کے وفد کی ملاقات،دیرینہ مسائل حل کی یقین دھانی

Scroll to Top