پاک فوج اور پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں، سردار عتیق خان

مظفرآباد: آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے احسن اقدام کیا ہے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام دینے کے لیے کچھ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز اسلام آبادمیں جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام قومی کشمیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ ریاست کی کشمیری اور اسلامی شناخت تحلیل کررہاہے۔کشمیری گزشتہ 76سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں

،بھارت نے کشمیریوں پر دہشتگردی کی تمام حدیں پار کردی ہیں لیکن پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی پشت پر کھڑا رہاہے۔پاک فوج اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی اور لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کشمیر کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے ظلم کے سامنے کھڑاہے۔وہ دن دور نہیں کہ جب اس پار کے کشمیری بھائیوں آزادی کی سانس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد اس پار کے کشمیری بھائیو ں کی آواز دنیا تک پہنچانا ہے جس کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بھارت کشمیریوں پر جتنا ظلم کرلے لیکن آزادی کا نعرہ دبنے نہیں دیں گے۔ کشمیری وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرؤمائز نہیں کریں گے عالمی اور اسلامی برادری کشمیر میں بہنے والے خون کا نوٹس لے مقبوضہ کشمیر میں بہنے والا خون ناحق نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے اقوام عالم اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قوم نے جس طرح کشمیریوں کی پشتیبانی کی پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کرے

نیلم دورہ: منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں، چوہدری انوارالحق

Scroll to Top