اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) ایک حالیہ پیش رفت میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی مدد سے پاکستان 2035 تک چاند پر اترنے کا مشن پورا کر سکے گا ۔
اس پیشرفت کا اعلان انہوں نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ تقریب کے دوران کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال ایک پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجا جائے گا ۔
مزید برآں، وقاقی وزیر نے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پوری ٹیم، انجینئرز اور سائنسدانوں کو بھی مبارکباد دی ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں آج سونا فی تولہ کتنے کا رہا ؟ جانیے
چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چین کے عظیم تعاون کے شکر گزار ہیں ۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے ۔
وزیر منصوبہ بندی نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار دوبارہ شروع کرے گا ۔
اس سے قبل ، پاکستان نے اپنا جدید ترین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کے مابین تاریخی تجارتی معاہدہ، وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا
سپارکو (اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) کے ترجمان کے مطابق ، نئے سیٹلائٹ کو خاص طور پر بہتر زرعی نگرانی ، فصلوں کی تشخیص کے لیے درست ڈیٹا فراہم کرنے اور ملک بھر میں شہری منصوبہ بندی کے اقدامات کی حمایت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔