پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔
امریکی ریاست لاؤڈر ہل فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ۔
یہ بھی پڑھیں:لیجنڈزلیگ ،آسڑیلیا کو شکست، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا
صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رنزکی شاندار اننگ کھیکی اور پاکستان کی اننگز کے نمایاں بیٹر رہے ، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 رنز کی اننگز کھیلی ۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز ہی بنا سکی اور 14 رنز سے میچ ہار گئی ، جانس چارلس اور جیویل اینڈریو نے 35، 35 رنز بنائے ۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ: متنازع فیصلے پر پاکستان کا احتجاج
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، فخر زمان ، محمد حارث (وکٹ کیپر) ، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹنگیاٹ ٹائیگرز نے شہدائےٹنگیاٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،فرینڈز کلب کوٹیڑی کو شکست
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 16 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز صرف 3 میچز جیت سکی ہے ۔ تین مقابلے بغیر کسی نتیجے کے مکمل ہوئے ۔