پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو179رنزکاہدف دیدیا

فلوریڈا: پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈزلیگ ،آسڑیلیا کو شکست، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا

اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

 

Scroll to Top