مظفرآباد پولیس کا ایکشن،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرمتعددگاڑیاں ،موٹرسائیکل ضبط

مظفرآباد: ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری کی ہدایت پر مظفرآباد میں جنرل ہولڈ اپ، کومبنگ آپریشن کیا گیا

شہر اقتدار میں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور کم عمر ڈرائیوروں ،کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں ،بدوں رجسٹریشن گاڑیوں،موٹرسائیکل کیخلاف کارروائی کی گئی۔

بدوں ہیلمٹ، بدوں ڈرائیونگ لائسنس ون ویلنگ، کالے شیشے والی گاڑیوں،ٹینٹیڈ گلاسز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروںکے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جرمانے کے علاؤہ ضبطی عمل میں لائی گئ ہیںجدید ڈیوائسز کی مدد سے گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ و پڑتال بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انوارالحق کی اپنے آپ کو بچانے کیلئےنئی واردات ، من پسند پولیس افسر کو ایس پی بھمبر کا چارج دیدیا

ضلع مظفرآباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے انٹری، ایگزیٹ پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،تمام راستوں پر سخت چیکنگ و پڑتال کی جارہی ہے-

EPP کے تحت گاڑیوں، اشخاص کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور ہوٹل مالکان کو ہوٹلز، گیسٹ ہاؤس وغیرہ میں ٹھہرنے والے مسافروں کی Hotel Eye کے تحت انٹریز کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد پر جنگلی خنزیروں کا بڑا حملہ ، فصلیں تباہ، زمینداروں کا جینا دوبھر

پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مکان اور دکان کرایہ پر دینے سے پہلے کرایہ دوران کا اندراج متعلقہ تھانہ میں کروائیں۔

شہری قانون کا احترام کرتے ہوئے دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی/افراد کو دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن یا مددگار سنٹر 15 پر اطلاع دیں-

Scroll to Top