پاک فوج کے زیراہتمام وادی لیپہ میں فری میڈیکل کیمپ،700مریضوں کا چیک اپ

وادی لیپہ : پاک فوج کے زیراہتمام وادی لیپہ کے الفوز ماڈل سکول تلہ واڑی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹر نے شرکت کی۔

کیمپ میں 300 سے زائد مرد جبکہ 400 سے زائد خواتین مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

پاک فوج کی جانب سے ہر ماہ وادی لیپہ کے دور افتادہ گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام وادی لیپہ میں فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ

مقامی لوگوں کا کہنا تھا ہم پاک فوج لیپہ گارڈز کے شکر گزار ہیں جو ہر ماہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتے ہیں۔

ہمارے پاس وسائل نہ ہو نے کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں کا علاج نہیں کروا سکتے تھے ۔

پاک فوج کے ماہر ڈاکٹر ہمیں گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

Scroll to Top