آزاد کشمیر کی بیوروکریسی میں تبادلے، خالد محمود مرزا اور عبدالرحمن کی ذمہ داریاں بدل دی گئیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے بیوروکریسی میں اہم تبادلے کرتے ہوئے خالد محمود مرزا کو سیکرٹری لیبر، صنعت و تجارت کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری SERRA تعینات کر دیا ہے، جبکہ عبدالرحمن کو سیکرٹری سیاحت کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری لیبر، صنعت و تجارت تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید تبادلوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سردار عبدالقیوم نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Scroll to Top