باغ(کشمیر ڈیجیٹل)اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرنے سینئر آڈیٹرحسابات ضلع باغ سید عمران حسین شاہ کے خلاف زیر قاعدہ 15(b)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 1997کے تحت ریفرنس دائر کر دیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ حسابات کو ہدایت کی ہے کہ سید عمران حسین شاہ سینئر آڈیٹر محکمہ حسابات ضلع باغ کے خلاف بالا قصور واری کی پاداش میں ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977کے تحت محکمانہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے نیز نتیجہ کارووائی سے بمنشاء اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 1997 کے قاعدہ 15ذیلی (b) ادارہ ہذا کو بواپسی مطلع بھی کیا جائے۔
محکمہ ہذا اورنگزیب خان صدر معلم بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ تحصیل وضلع باغ موصول ہوئی کہ ”راقم بعہدہ صدر معلم بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ تعینات ہے۔مسٹر واجد حسین ایلیمنٹری مدرس کی عارضی تقرری زیر نمبر 8883-89مورخہ 30-10-2024بوائز مڈل آزاد باڑہ عمل میں لائی گئی۔
ازاں بعد مدرس مذکور کو زیر نمبر 9134-38مورخہ 13-11-2024حکومتی پابندی کے باوجود مامور کر دیا گیا۔ واجد حسین راقم کے پاس مورخہ 11-11-2024حاضر ہوا تھا۔
مدرس مذکور MTBCباغ پرائیویٹ ادارہ میں بھی کام کرتا ہے اور ادارہ ہذا کا ایک اور مدرس تیمور نذیر بھی مامور ہیں موصوف بھی MTBCمیں کام کرتا ہے۔
راقم نے مدرس مذکورکے متعلق دفتر DEOصاحب کو غیر حاضری رپورٹ بھی ارسال کی تو معلوم ہوا کہ مدرس مذکور کو مامور کیا گیاہے۔ DEOصاحب مردانہ نے راقم کو مکتوب لکھ کر اس ضمن میں دفتر بلوایا راقم واپس ادارہ میں چلا گیا۔
24دسمبر کو ادارہ ہذا سرمائی تعطیلات کے لیے بند کیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار محمد مشتاق خان نے واجد حسین ایلیمنٹری مدرس ادارہ ہذا کا بل تنخواہ دستخط کے AGآفس باغ سے پاس کر وایا جبکہ راقم ادارہ ہذا کا DDOموجود تھا۔ DDOکی موجودگی میں ڈپٹی DEOصاحب باغ کی یہ کارروائی خلاف ضابطہ ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا یہ مالی بے ضابطگی ہے جبکہ ادارہ کے دو مدرس مامور شدہ MTBCپرائیویٹ ادارہ باغ میں بھی کام کرتے ہیں۔
راقم نے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب باغ کو تحریری درخواست بھی دی مگر کارروائی ندارد۔ راقم نے تحریری درخواست اکاؤنٹس آفیسرصاحب باغ کو بغرض حصول ریکارڈ دی لیکن ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا۔ ادارہ سے دو مدرسین کو مامور کیا گیا اور یہ تحریر کیا گیا کہ طلبا ء کی تعداد25جبکہ 38طلبا کی فیس خزانہ سرکار میں راقم جمع کرواتا ہے۔
چالان گوشوارہ شامل درخواست ہے۔ واجد حسین ایلیمنٹری مدرس راقم کے پاس 11-11-2024کو حاضر ہوا جبکہ مدرس مذکور کا حکم تقرری 10ایام تک موثر تھا۔ بددیانتی کرتے ہوئے مدرس مذکو رکی ادائیگی 07نومبر 2024سے کی گئی۔
واجد حسین کو تنخواہ کی ادائیگی از نومبر 2024تا جنوری 2025کی گئی جو خلاف قانون اور مالی بے ضابطگی ہے بمہربانی ڈپٹی DEOسردار مشتاق خان، مدرس مذکو رکے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے FIRدر ج کرکے آفیسر مذکور کو گرفتارکیا جائے وغیرہ“۔اس شکایت پر تحت ضابطہ انکوائری عمل میں لائی گئی۔
دوران انکوائری سائل و مسؤلان سے دریافت ہو کر بیانات قلمبند کرنے کے علاوہ ریکارڈ متعلقہ بھی حاصل کیا گیا۔ دوران انکوائری پایا گیا کہ واجد حسین ولد محمد حسن ابتدائی حکم تقرری زیر نمبر 8883-89مورخہ 30-10-2024کو بطور ایلیمنٹری معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ DEOباغ نے کیا۔
جس کی روشنی میں معلم مذکور نے محررہ 11-11-2024کو بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ صدر معلم (شاکی) کے پاس حاضر ی رپورٹ دی۔ حاضری رپورٹ دے کر مذکور واپس باغ آگیا۔ معلم مذکور مہاجر ہے اور مہاجر کیمپ ہڈا باڑی رہائش پذیر ہے۔
مورخہ 13-11-2024کو زیر نمبر9134-38ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ نے معلم مذکور کو گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میدہ کھرل ملدیالاں مامور کیا اور مذکور متعلقہ سکول میں حاضر رہ کر کار سرکار انجام دینے لگا۔
معلم مذکور کی تنخواہ کا بل بابت ماہ 07-11-2024تا 30-11-2024سردار مشتاق احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ نے مبلغ 34626/-روپے پر دستخط، مہر ثبت کرتے ہوئے محکمہ حسابات ضلع باغ میں ارسال کیا۔
جہاں سینئر آڈیٹر سید عمران حسین شاہ نے بل پاس کیا اور معلم مذکور کو تنخواہ کی ادائیگی کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ نے مسٹر واجد حسین معلم مذکور کی مامورگی زیر نمبر 9134-38مورخہ 13-11-2024گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میدہ کھرل ملدیالاں کی گئی حکم زیر بحث کی روشنی میں واجد حسین معلم مذکور 05دسمبر 2024تک سکول میں حاضر رہا کر کار سرکار انجام دیتا رہا۔
واجد حسین ایلیمنٹری کی تنخواہ کا بل شاکی اورنگزیب خان صدر معلم بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ کے دستخطوں سے جاری ہونا چاہیے تھا چونکہ واجد حسین ایلیمنٹری معلم مڈل سکول آزاد باڑہ تعینات تھا جس کا DDOبھی شاکی اورنگزیب صدر معلم تھا مگر مذکور کا ابتدائی بل صدر معلم مڈل سکول آزاد باڑہ کے بجائے مشتاق احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے دستخط کرکے AGآفس ضلع باغ ارسال کیا
سید عمران حسین شاہ سینئر آڈیٹر حسابات ضلع باغ نے پاس کیا حالانکہ اورنگزیب صدر معلم ڈی ڈی او بوائز مڈل سکول کے نمونہ دستخط محکمہ حسابات میں موجود تھے۔
اسی دوران اورنگزیب صدر معلم کا تبادلہ گورنمنٹ بوائز مڈل آزاد باڑہ باغ سے بوائز ہائیر سکینڈری سکول چھپریاں بھورا دھیر کوٹ میں کیا گیا۔
محکمہ حسابات کو علم ہونے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر باغ زیر نمبر 542مورخہ 10-03-2025ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ مکتوب نسبت ریفائنڈ کیے جانے تنخواہ واجد حسین ایلیمنٹری معلم بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ تحریک کی۔
جس کی روشنی میں واجد حسین معلم مذکور نے زیر چالان نمبر 467مورخہ 19-03-2025مبلغ 122420/-روپے NBPباغ جمع کروائے۔ بھرتی سے قبل معلم مذکور MTBCمیں جاب کرتا تھا جو معلم بھرتی ہونے کے بعد MTBCسے استعفیٰ دے چکا ہے۔
اس طرح سردار مشتاق خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ نے مسٹر واجد حسین ایلیمنٹری معلم کے بل ابتدائی تنخواہ بابت ماہ 07-11-2024تا30-11-2024پر بطور DDOدستخط ثبت کیے جو ایسا کرنے کا مجاز نہ تھا۔جس کے خلاف علیحدہ ریفرنس ارسال کیا گیا ہے۔
تاہم سینئر آڈیٹر مذکور نے نمونہ دستخط DDOہونے کے باوجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع باغ کے ثبت شدہ شدہ دستخطوں سے جاری شدہ بل پاس جو آڈیٹر مذکور کی غفلت، لاپرواہی اور قصور واری ثابت ہوتی ہے۔ آڈیٹر مذکور کے خلاف محکمانہ کارروائی ضروری ہے۔
ل
ہذا سید عمران حسین شاہ سینئر آڈیٹر محکمہ حسابات ضلع باغ کے خلاف بالا قصور واری کی پاداش میں ایفشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977کے تحت محکمانہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے نیز نتیجہ کارروائی سے بمنشاء اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ رولز 1997کے قاعدہ 15ذیلی قاعدہ (b)ادارہ ہذا کو بواپسی مطلع بھی کیا جائے۔
شادی کے اشتہار پر اغواء ہونیوالے آزادکشمیر کے شہری کی المناک داستان سامنے آگئی