رافیل طیارہ پنجاب میں خود گرتے دیکھا، بھارتی رکن اسمبلی نے لوک سبھا میں تصاویر پیش کردیں

بھارت کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے لوک سبھا اجلاس میں کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں باندھ کر حملے کے لیے بھیجا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے، پنجاب میں بھٹنڈہ کے قریب بھسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب رافیل طیارے کا ملبہ گرا اور انہوں نے خود اس مقام پر جاکر دیکھا، وہاں ایک طیارے کی دم آکر گری تھی جس پر BS-001 درج تھا جو کہ رافیل طیارہ تھا۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اجلاس میں طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی دکھائیں۔

امریندر سنگھ کا کہنا تھا یہ طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے طیارہ گرنا تسلیم کیا لیکن کہا کہ ایک نامعلوم طیارہ گرا ہے یوں قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہےکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جاحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

فرانسیسی حکام کی جانب سے بھی بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کی گئی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ بھی 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

جہلم ویلی ورکرز کنونشن کی کامیابی پر قومی قیادت کا ذیشان حیدر کو فون، خراج تحسین پیش

Scroll to Top