میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) مسٹ یونیورسٹی سے وابستہ افلییٹڈ کالجز کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں آج بھرپور احتجاج کرتے ہوئے علامہ اقبال روڈ بند کردی۔
طلباء کا موقف تھا کہ کالجز کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی کی طرح کالجز کے طلبہ کو بھی سمر سمسٹر اور سپیشل سمسٹر کی سہولت دی جائے اور یونیورسٹی و کالجز کا رزلٹ ایک ساتھ جاری کیا جائے۔
احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میرپور نے طلبہ کے وفد سے مذاکرات کیے، جس کے بعد یونیورسٹی رجسٹرار نے بذریعہ ڈپٹی کمشنر میرپور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کالجز اور یونیورسٹی کا رزلٹ ایک ساتھ جاری کیا جائے گا ۔
افلییٹڈ کالجز میں سپیشل سمسٹر رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر میرپور نے بھی طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ3 جولائی تک رزلٹ جاری کر دیا جائے گا۔
اس کے بعد ایک ہفتے کا اضافی وقت رجسٹریشن کیلئے دیا جائے گا۔ اگر 3 تاریخ تک پیشرفت نہ ہوئی تو 4 جولائی کو باقاعدہ میٹنگ بلائی جائے گیطلبہ رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر وعدوں پر عمل نہ کیا گیا تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔
مہاجرین جموں وکشمیر کی حکومتی استحصالی رویئے کیخلاف احتجاجی تحریک شروعمزید یہ بھی پڑھیں