پاکستانی زائرین پر سڑک کے ذریعے ایران، عراق جانے پر پابندی

اربعین پر زیارت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے زائر علی رضا، جو گزشتہ ایک سال سے زیارت امام حسین کے لیے ایک ایک پائی جوڑ رہے تھے، حکومتی اعلان کے بعد شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ بیگ تیار کیے بیٹھے تھے اور صرف دو دن بعد روانہ ہونا تھا، مگر اب سڑک کے راستے زیارت کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔

علی رضا نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر وہ فضائی سفر سے عراق جانا چاہیں تو انہیں مزید تین لاکھ روپے کا بندوبست کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے سوال کیا ہے کہ سڑک کے ذریعے جانے والے زائرین کو سکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی جا سکتی تھی، اور یہ فیصلہ پہلے کیوں نہ سنایا گیا تاکہ لوگ اپنی جمع پونجی ضائع ہونے سے بچا لیتے؟

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر: فیس بک و انسٹاگرام پروفائل فوٹو براہ راست استعمال کی سہولت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ یہ اقدام زائرین کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

Scroll to Top