جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)پانڈو سیکٹر کے نواحی گائوں نلئی ڈبراں کی وادی میں تیندوے نے گھر پر حملہ کردیا۔
اہلِخانہ کے مطابق دن 4 بجے پانڈو سیکٹر کے نواحی گاؤں نلئی ڈبراں کی وادی میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا۔۔۔
9 سالہ بچی اپنے گھر کے برآمدے میں کھیل رہی تھی اچانک تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا اور بچی کو اٹھا کر لاپتہ ہو گیا۔۔
3 گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد مقامی لوگوں کو بچی کی لاش ایک کھیت سے ملی اور وہ اس وقت جان کی بازی ہار گئی تھی۔
تیندوا گردن سے بچی کا خون چوس کر باقی باڈی چیڑ پھاڑ کئے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
چین: ایک دن میں سال بھر کی بارش سے تباہی؛ 19ہزار افرادکا انخلاء، ایمرجنسی نافذ




